وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کی ڈینگی مچھروں کی افزائش کی روک تھام کے لئے مہم جاری

پیر 24 ستمبر 2018 16:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ڈینگی مچھروں کی افزائش کی روک تھام کے لئے ایک ہفتہ سے جاری فیومی گیشن مہم زور و شور سے جاری ہے، 50 فیلڈ ایریا کو کور کر لیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے پیر کو یہاں اے پی پی کو بتایاکہ آبادیوں ، ندی نالوں، گرین بیلٹوں، تجارتی مراکز اور مساجد کے گردو نواح میں ڈینگی مچھروں کی افزائش کو روکنے اور لاروے کی روک تھام کے لئے 19 ستمبر سے فیومی گیشن اور مچھر مار سپرے کا آغاز کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے ہیلتھ سروسز شعبہ کی ٹیموں نے دیہی علاقہ کی میپنگ کر رکھی ہے تاکہ ممکنہ پھیلائو کے علاقوں کو خصوصی کوریج دی جا سکے۔ذرائع نے بتایاکہ اس ضمن میں دیہی علاقوں میں ڈینگی سے بچائو کی خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے آگاہی کے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ فیومی گیشن مہم کے تحت 50 فیصد ایریا کو کور کرلیا گیا ہے اور مختلف زونز میں ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ٹیمیں 100 فیصد کوریج کو یقینی بنانے کے لئے مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں