آل پاکستان مسلم لیگ کی سی ای سی کا اجلاس30 ستمبر کو منعقد ہوگا

اجلاس میں حالیہ انتخابات میں پارٹی کارکردگی ، ضمنی و بلدیاتی انتخابات اورتنظیمی امور پر غورکیاجائے گا

پیر 24 ستمبر 2018 18:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 30ستمبر کو منعقد ہوگا۔ اجلاس میں انتخابات 2018میں پارٹی کی کارکردگی ،آنے والے ضمنی و بلدیاتی انتخابات اور پارٹی کے تنظیمی امورزیربحث لائے جائیں گے۔اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق پارٹی کے سرپرست اعلیٰ سید پرویز مشرف کو آگاہ کیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق دس ستمبر کو اے پی ایم ایل کی کور کمیٹی کے منعقدہ ایک اجلاس میں کمیٹی کے اراکین نے پارٹی سیکرٹری جنرل کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں انتخابات 2018میں پارٹی کی کارکردگی اور آنے والے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی سفارش کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے انہوں نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

(جاری ہے)

جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل نے پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس مورخہ 30ستمبر 2018بروز اتوار پارٹی کے اسلام آباد میں واقع مرکزی دفتر میں طلب کرلیا ہے۔

اجلاس میں انتخابات 2018میں پارٹی کی کارکردگی،انتخابی مہم او رنتائج پر غوروحوض کیاجائے گا ۔اجلاس میں آنے والے ضمنی و بلدیاتی انتخابات میں بطور پارٹی حصہ لینے اور پارٹی کے تنظیمی امورکے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس کی کاروائی کی تفصیلات اور کئے گئے فیصلوں سے متعلق پارٹی کے سرپرست اعلیٰ سید پرویز مشرف کو آگاہ کیاجائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں