پاکستان کی مالدیپ کے عوام کو صدارتی انتخابات کے پرامن انعقاد پر مبارکباد

دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لئے نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا

پیر 24 ستمبر 2018 18:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان نے مالدیپ کے عوام کو صدارتی انتخابات کے پرامن انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے پیر کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان مالدیپ میں جمہوری عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لئے نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں