اپوزیشن کی طرف سے کمیٹیوں کے لئے جیسے ہی نام موصول ہوئے قائمہ کمیٹیاں قائم کردی جائیں گی،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور انجینئر علی محمد خان کی قومی اسمبلی کو یقین دھانی

پیر 24 ستمبر 2018 20:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور انجینئر علی محمد خان نے قومی اسمبلی کو یقین دلایا ہے کہ اپوزیشن کی طرف سے کمیٹیوں کے لئے جیسے ہی نام موصول ہوئے قائمہ کمیٹیاں قائم کردی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر نواب محمد یوسف تالپور نے کہا کہ ایک ماہ ہونے کو ہے‘ قائمہ کمیٹیاں بنادی جانی چاہئیں تھیں۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ ہمیں کمیٹیاں بنانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم اپوزیشن کی طرف سے کچھ نام آنے باقی ہیں۔ جونہی ہمیں نام موصول ہوئے قائمہ کمیٹیاں تشکیل دے دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں