اسلام آباد ٹریفک پولیس کی شہریوں کے جان وما ل کے تحفظ کیلئے خصوصی مہم

خصوصی پمفلٹس تقسیم ، سپیشل سکواڈ کی مختلف شاہراہوں پر شہریوں کو لین اور لائن ڈسپلن پر آگاہی فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ لین وائلیشن کرنے والوں کے خلاف کاروائی بھی کی گئی ، ایس ایس پی ٹریفک

پیر 24 ستمبر 2018 21:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ ،ٹریفک کی روانی کو رواں دواں رکھنے ، لین اور لائن ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔گزشتہ روز ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید اور ایجوکیشن ونگ نے شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے پمفلٹس تقسیم کئے۔

اس حوالے سے ٹریفک پولیس کے ترجمان شمس گل نے بتایا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر شہریوں کو لین اور لائن ڈسپلن پر آگاہی فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ لین وائلیشن کرنے والوں کے خلاف کاروائی بھی کر رہے ہیں جبکہ ایجوکیشن ونگ کی خصوصی ٹیمیں اسلام آباد کی اہم شاہراہوں ایکسپریس وے ،کشمیر ہائی وے،مری روڈسمیت دیگر بڑی شاہراہوں پرلین ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے شہریوں کو آگاہی فراہم کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ بھی مختلف شاہراہوں اورچوکوں پر تعینات ہیں جو کہ لین ڈسپلن کے حوالے سے شہریوں میں آگاہی فراہم کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4پر بھی شہریوں کو لین ڈسپلن اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کئے جا رہے ہیںاوراس خصوصی مہم کی نگرانی ایس ایس پی ٹریفک ازخود کر رہے ہیں۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں