قومی اسمبلی نے مختلف ممالک کے ساتھ روابط کو فروغ دینے کے لئے پارلیمانی فرینڈشپ گروپ قائم کرنے کی قرارداد کی منظوری دے دی

پیر 24 ستمبر 2018 23:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) قومی اسمبلی نے دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ روابط کو فروغ دینے کے لئے پارلیمانی فرینڈشپ گروپ قائم کرنے کی قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قرارداد پیش کی کہ پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک کے منتخب نمائندوں کے درمیان تعاون اور رابطے بڑھانے کے لئے پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ قائم کیا جائے۔ ایوان نے اتفاق رائے سے قرارداد کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں