اسلام آباد یو سی 3 سے وائس چیئرمین راجہ نعیم نے (ن) لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

عمران خان سچے اور نڈر لیڈر ہیں،ہمارے ملک کو مسائل سے صرف عمران خان نکال سکتے ہیں،راجہ نعیم

پیر 24 ستمبر 2018 23:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) اسلام آباد یو سی 3 سے وائس چیئرمین راجہ نعیم نے ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ این اے 53 کے نامزد امیدوار علی نواز اعوان نے راجہ نعیم کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں مسائل بہت زیادہ ہیں۔ دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

ماضی میں اس علاقے سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے جان بوج کر علاقے کو پسماندہ رکھا۔ وزیراعظم کا وژن مقامی حکومتی کو مضبوط کرنا ہے۔ مقامی علاقے کے مسائل یونین کونسل میں حل ہونگے۔ صحت کے لیے بنیادی صحت کے مراکز بنائیں جائیں گے۔ میرا سیاست میں آنے کا مقصد صرف عمران خان کا وژن ہے۔ عمران خان پاکستانی قوم کو آزاد کرانا چاہتے ہیں، ان جیسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

راجہ نعیم کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سچے اور نڈر لیڈر ہیں۔ ہمارے ملک کو مسائل سے صرف عمران خان نکال سکتے ہیں۔ میٹنگ سے چوہدری وقار، راجہ شیراز کیانی سائیں سلطان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔این اے 53 میں اس سے قبل یوسی 27 سے وائس چئیرمین چوہدری عبدالستار، جنرل کونسلرز، لیڈی کونسلرزسمیت یوتھ اور اقلیتی کونسلرز نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ پارٹی میں شمولیت اور بڑی تعداد میں برادریوں کی حمایت سے تحریک انصاف کے امیدوار علی نوازاعوان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوچکی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں