اسلام آباد ٹریفک پولیس کی لین ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی مہم جاری

پیر 24 ستمبر 2018 23:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس کی لین ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی مہم جاری ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے روڈ یوزرز کو لین اور لائن ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے شہریوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے، اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر شہریوں کو لین اور لائن ڈسپلن پر آگاہی فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ لین وائلیشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کر رہے ہیں، دوران ڈرائیونگ لین ڈسپلن کی پابند ی کو یقینی بنایا جائے گا، لین ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، ٹریفک کی روانی کو رواں دواں رکھنے، شہریوں کیلئے محفوظ سفر، لین اور لائن ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ٹریفک پولیس کے ایس ایس پی فرخ رشید اور ایجوکیشن ونگ نے شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے پمفلٹس تقسیم کئے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر شہریوں کو لین اور لائن ڈسپلن پر آگاہی فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ لین وائلیشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کر رہے ہیں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ کی خصوصی ٹیمیں اسلام آباد کی اہم شاہراہوں ایکسپریس وے، کشمیر ہائی وے، مری روڈ سمیت دیگر بڑی شاہراہوں پرلین ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے شہریوں کو آگاہی فراہم کر رہی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ بھی مختلف شاہراہوں اور چوکوں پر تعینات ہیں جو کہ لین ڈسپلن کے حوالہ سے شہریوں میں آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔ آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4 پر بھی شہریوں کو لین ڈسپلن اور ٹریفک قوانین کے حوالہ سے خصوصی پروگرام نشر کئے جا رہے ہیں۔ اس خصوصی مہم کی نگرانی ایس ایس پی ٹریفک ازخود کر رہے ہیں۔ اس خصوصی مہم کا بنیادی مقصد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانااور شہر میں مربوط ٹریفک نظام کو برقرار رکھنا ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ لین ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس سے تعاون کریں تاکہ حادثات کو روکا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں