سپریم کورٹ نے دو پولیس اہلکاروں کے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم کی سزا پرعملدرآمد روک دیا

پیر 24 ستمبر 2018 23:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) سپریم کورٹ نے مانسہرہ میںمبینہ طور پر دو پولیس اہلکاروں کے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے سیف اللہ نامی ملزم کی سزا پر عملدرآمد روک دیا۔ پیر کو جسٹس عظمت سعید کی سر براہی میں تین رکنی بنچ نے ملزم کی جانب سے اپنی سزا کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرملزم سیف اللہ کے وکیل لائق سواتی نے پیش ہو کر موقف اپنایا کہ ملزم خود بم دھماکے کا شکار ہوا ہے جس پر عدالت نے کہاکہ فی الوقت عدالت ملزم کی سزائے موت پرعملدرآمد روک دیتی ہے۔ واضح رہے کہ ملزم سیف اللہ کو مانسہرہ میں سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کو قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی جس کیخلاف ملزم نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں