ارسا نے ملک کے مختلف آبی ذخائر سے 2 لاکھ 800 کیوسک پانی خارج کیا

منگل 25 ستمبر 2018 19:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے ملک کے مختلف آبی ذخائر سے 2 لاکھ 800 کیوسک پانی خارج کیا جبکہ رم سٹیشنوں میں پانی کی آمد ایک لاکھ 34 ہزار 600 کیوسک رہی۔ ارسا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1511.58 فٹ ہو گئی۔

(جاری ہے)

ڈیم میں پانی کی آمد 59 ہزار 700 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 20 ہزار کیوسک رہا۔ دریائے جہلم پر واقع منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1169.15 فٹ ہو گئی جو ڈیڈ لیول سے 129.15 فٹ بلند ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد 9100 کیوسک جبکہ اخراج 15 ہزار کیوسک رہا۔ اعداد و شمار کے مطابق کالا باغ، تونسہ اور سکھر بیراج سے پانی کا اخراج بالترتیب ایک لاکھ 37 ہزار 600 کیوسک، ایک لاکھ 16 ہزار 600 اور 42 ہزار 400 کیوسک رہا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں