موجودہ حکومت نے مشکل مالی حالات کے تناظر میں ضمنی بجٹ پیش کیا ،

حکومت کی ملک کی بہتری کیلئے پالیسیوں کا احساس ہے،محمد اسلم بھو تانی

منگل 25 ستمبر 2018 20:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) لسبیلہ گوادر سے منتخب رکن قومی اسمبلی وسابق اسپیکر محمد اسلم بھو تانی ، قومی اسمبلی میں ضمنی بجٹ پر بحث کر تے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے مشکل مالی حالات کے تناظر میں ضمنی بجٹ پیش کیا اور ہمیں حکومت کی ملک کی بہتری کیلئے مربت کی جانے والی پالیسیوں کا احساس ہے اور ان کی حمایت کر تے ہیں اسلم بھو تانی نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی اور مالی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے لیکن حکومت کی بلوچستان کی پسماندگی اور بالخصوص سی پیک کے حوالے سے گوادر کی اہمیت کومد نظر رکھ کر گوادر ماسٹر پلان کے فنڈز میں کٹوٹی نہ کرے تو بہتر ہو گا اور موجودہ بجٹ میں گوادر کیلئے کئے گئے ایک ہزار ملین روپے پر کٹوٹی نہیں لگائی جائے رکن اسمبلی اسلم بھو تانی نے اپنی بجٹ تقریر وزیر خزانہ کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسا نظام متعارف کرایا جائے جس سے لسبیلہ میں واقع کارخانے وفیکٹریا ں جو وفاق کو ٹیکس دیتی ہیں وہ بلوچستان کے حصے کا ٹیکس کلیکشن میں شمار ہوتاکہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کا نمائندہ ہو اسلم بھو تانی نے گوادر ماسٹر پلان کے لئے مزید فنڈز دینے اور لسبیلہ کی ترقی کے حوالے سے واضح موقف بیان کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں