اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مقابلے کے امتحان2017 کے تمام مراحل میں کامیاب ہونے والے 36امیدواروں کو آفس منیجمنٹ گروپ گریڈ 17 میں تقرری کر دی

منگل 25 ستمبر 2018 21:09

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مقابلے کے امتحان2017 کے تمام مراحل میں کامیاب ہونے والے 36امیدواروں کو آفس منیجمنٹ گروپ گریڈ 17 میں تقرری کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی ایس ایس کے امتحان 2017میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو گریڈ 17میں تقرری کے آفر لیٹرز ان کے گھروں کے ایڈریس پر ارسال کر دیئے گئے ہیں اور ان امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 15یوم کے اندر اندر اپنی قبولیت بمعہ ضمانتی بانڈ جمع کرائیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں