آسٹریلوی سینیٹ کے صدرکا آسٹریلیا۔پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ گروپ کی تشکیل کا خیر مقدم

آسٹریلیا پاکستان کیساتھ پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم کرنیکا خواہاں ہے، سکاٹ ریان

منگل 25 ستمبر 2018 21:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) آسٹریلوی سینیٹ کے صدرسکاٹ ریان نے پاکستانی سینیٹ میں آسٹریلیا۔پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ گروپ کی تشکیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا پاکستان کیساتھ پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم کرنیکا خواہاں ہے۔یہ بات انہوں نے آسٹریلیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر بابر امین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو کینبرا میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سکاٹ ریان نے کثیر الجہتی پارلیمنٹری فورمز سمیت دونوں ملکوں کی پارلیمنٹس کے درمیان زیادہ سے زیادہ رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے دعوت نامہ پر غور کر رہے ہیں اس سلسلے میں جلد آگاہ کیا جائیگا۔پاکستانی ہائی کمشنر نے دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں حال ہی میں کامیاب عام انتخابات کے حوالے سے بریف کیا۔ہائی کمشنر نے دوست ممالک کیساتھ پارلیمانی تعاون کو مستحکم کرنے سمیت حکومت پاکستان کی ترقیاتی اور خارجہ پالیسی ترجیحات کو اجاگر اور پاکستانی سینیٹ میں پاکستان۔آسٹریلیا فرینڈشپ گروپ کی تشکیل سے آگاہ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں