اسلام آباد، اغواء شدہ جواں سالہ لڑکی کو بازیاب کروالیا گیا ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

منگل 25 ستمبر 2018 21:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) تھانہ کورال پولیس نے غوری ٹائون سے اغواء کی گئی جواں سالہ لڑکی کو بازیاب کروا کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مقدمہ مغویہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جواں سالہ (ف)کے والد غلام سبحانی نے تھانہ کورال پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملزم اسد شاہ نے اس کی بیٹی کو دو ہفتے قبل زناء کی خاطر اغواء کر لیا تھا جس پر تھانہ کورال پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مغویہ کو بازیاب کروا لیا ۔۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں