اسلام آباد کی کئی کلومیٹر طویل شاہراہ پراسرار طور پر بیٹھ گئی

چیئرمین سینیٹ نے گولڑہ موڑ سے ایئر پورٹ تک روڈ بیٹھنے کا معاملہ داخلہ کمیٹی کو بھجوا دیا

منگل 25 ستمبر 2018 21:51

اسلام آباد کی کئی کلومیٹر طویل شاہراہ پراسرار طور پر بیٹھ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) چیئرمین سینیٹ نے گولڑہ موڑ سے ایئر پورٹ تک روڈ بیٹھنے کا معاملہ داخلہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی نے عوامی اہمیت کے حامل معاملے پر کہا کہ کشمیر ہائی وے پر گولڑہ موڑ سے ایئر پورٹ تک جو روڈ نیا بنا ہے وہ بیٹھ چکا ہے، یہ معاملہ کسی کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔ یہ قومی خزانے کا معاملہ ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے یہ معاملہ داخلہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں