سید محمد امین بخاری نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا

منگل 25 ستمبر 2018 22:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) سید محمد امین بخاری نے منگل کو ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 19 کے پولیس آفیسر سیّد محمد امین بخاری نے ایس ایس آپریشنز اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نئے ایس ایس پی اس سے قبل ایس پی کینٹ لاہور، ایس پی سٹی لاہور، ایس پی شیخوپورہ، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز بلوچستان، ڈی پی او بارکھان، ڈی پی او کوہلو بلوچستان میں بھی اپنی خدمات سرانجا م دے چکے ہیں۔

ان کا شمار پولیس کے قابل ترین افسران میں ہوتا ہے۔ چارج سنبھالنے کے بعد ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے اپنے دفتر کے سٹاف سے میٹنگ کی اور انہیں ہد ایت کی کہ دفاتر میں آ نے والے شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے میر ے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، شہری میر ے دفتر آ کر اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے شرکاء میٹنگ سے کہا کہ لوگوں کے مسائل سنے جائیں گئے اور ان کو فوری حل کیا جائے، کسی بھی شخص کے ساتھ زیادتی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمہ اور امن و امان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں، اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش یا دیگر مشکوک سرگرمی کے متعلق معلومات ہوں تو فوری ریسکیو 15 یا ایس ایس پی آپریشنز کے سوشل میڈیا پیج پر اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں