پاکستان ذمہ دار ملک کی حیثیت سے تمام ہمسایہ ملکوں کیساتھ پر امن اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے

فرانس میں پاکستانی سفیر معین الحق کا پیرس میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب سے خطاب

منگل 25 ستمبر 2018 22:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے رکن اور زمہ دار ملک کی حیثیت سے اپنے تمام ہمسایہ ملکوں کیساتھ پر امن اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے اور علاقائی و بین الاقوامی امن کیلئے تعمیری رابطوں اور بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔یہ بات انہوں نے منگل کو پیرس میں پاکستانی سفارتخانے میں 53ویں یوم دفاع کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع ملکی دفاع کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب میں فرانسیسی حکومت کے اعلی حکام،پارلیمنٹیرینز،سفیروں اور دفاعی اتاشیوں نے شرکت کی۔پاکستانی سفیر معین الحق نے یوم دفاع کی اہمیت اور مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے مسلح افواج اور عوام کی بے پناہ قربانیوں کو اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ و دفاعی پالیسیاں قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں ’’امن سب کیساتھ اور دشمنی کسی سے نہیں‘‘کی بنیاد پر استوار ہیں۔ایک زمہ دار اور اقوام متحدہ کے رکن ملک کی حیثیت سے پاکستان تمام ہمسایہ ملکوں کیساتھ پر امن اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔سینیٹر پاسکل اور فرنچ سینیٹ اور نیشنل اسمبلی میں پاک۔فرانس فرینڈشپ گروپ کے صدر جین برنارڈ اس موقع پر گیسٹس آف آنر تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں