راجہ جلال حسین مقپون گورنر گلگت بلتستان تعینات،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

منگل 25 ستمبر 2018 22:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر راجہ جلال حسین مقپون کو گورنر گلگت بلتستان مقررنوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔وفاق میں حکومت بننے کے بعد تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کے گورنر کو بھی تبدیل کر دیا ?راجہ جلال حسین مقپون کی گورنر گلگت بلتستان تعیناتی کی سمری وزیراعظم کی منظوری کے ببعد صدر پاکستان نے بھی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

وزارت امور کشمیر نے ان کی تعیناتی کے حوالے سے با ضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے چند روز بعد میر غضنفر علی خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔انہیں سابق مسلم لیگ ن کی حکومت کے دوران گورنر گلگت بلتستان تعینات کر دیا گیا تھا۔نئے گورنر راجا جلال حسین مقپون تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر ہے،ان کا تعلق سکردو سے ہیں۔راجہ جلال حسین مقپون کو 2015میں گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما وموجودہ سینئر وزیر حاجی اکبر تابان نے سکردو حلقہ ون سے ایک ووٹ سے شکست دی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں