صبح نو ، رسجاٹینس ٹورنامنٹ کے مقابلے سیمی فائنل راونڈ میں داخل

عارف خان کی ناصر اسلم راجہ کیخلاف 6-0سے کامیابی ،نیلم ارشد نے ذیشان قیوم کو 6-3سے شکست دیکر ایونٹ کا اپ سیٹ کر دیا

منگل 25 ستمبر 2018 22:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) صبح نو ، رسجاٹینس ٹورنامنٹ کے مقابلے سیمی فائنل راونڈ میں داخل ہو گئے ، عارف خان نے ناصر اسلم راجہ کیخلاف 6-0سے کامیابی حاصل کی ، نیلم ارشد نے ذیشان قیوم کو 6-3سے شکست دیکر ایونٹ کا اپ سیٹ کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صبح نو ، رسجاٹینس ٹورنامنٹ کے مقابلے سیمی فائنل راونڈ میں داخل ہو گئے ہیں جس میں شاہ خالد نے حافظ عبید کیخلاف 6-0، افضل جاوید نے ارسلان شیراری کیخلا ف 6-0سے کامیابی حاصل کی ۔

نیلم ارشد ، عارف خان ، افضل جاوید، شاہ خالد ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل راونڈ میں مد مقابل ہونگے ۔شہریار خان ، زاہد اعوان ، رضوان ڈھلوں ، حافظ عبید کو پہلے روانڈ میں حریفوں کے ہاتھوں شکست ہوئی جس کے بعد وہ ایونٹ سے باہر ہو گے ۔ سینئر سپورٹس جرنلسٹس عبد المحی شاہ ، فہیم انور خان ، زاہد یعقوب خواجہ ، شہریار خان سمیت دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں