مشیر وزیر اعظم برائے موسمیاتی تبدیلی سے ہنگرین ماہرین جنگلات کے وفد کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال

منگل 25 ستمبر 2018 22:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) ماہرین جنگلات پر مشتمل ہنگری کے وفد نے کومشیر وزیر اعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور کمرشل فارسٹری میں جدید مہارت سمیت باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس ملاقات میں وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی خضر حیات خان اور آئی جی جنگلات سید محمود ناصر سمیت وزارت کے سینئر افسران شریک ہوئے۔

ہنگرین وفد کے سربراہ مسٹر جینو نعمت نے مشیر وزیر اعطم ملک امین اسلم خان کو اپنی کمپنی سوانس (Silvanus)سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انکی کمپنی جدید اور تیزی سے نشو و نما پانے والے پودوں پر تحقیق کے تیس سال مکمل کر چکی ہے ہم نے ہنگری اور چائینرنیں تیزی سے نشو و نما پانے والے بلیک لاکسٹ اور روسبنیا Rebinia اگانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے اور اب ہم بالکسر پاکستان میں جدید لیبارٹری لگانے جا رہے ہیں تاکہ مہمان روبنیا جیسے تیزی سے نشو و نما پانے والے پودوں پر تحقیق کی جا سکے۔

(جاری ہے)

شرکاء وفد نے حکومت کے ماحولیات دوست منصوبوں کو سراہتے ہوئے دس ارب درخت لگانے کے منصوبے میں عملی طو پر شریک ہونے کے لئے اپنی کمپنی اورماہرین کی خدمات پیش کرنے کا عندیہ دیا ۔ ملک امین اسلم خان نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کیا کہ دس ارب درخت لگانے کا منصوبہ ہم زمین کی حالت اور دیگر عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے انتہائی پلاننگ کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں تاکہ اس منصوبے کے بہترین نتائج برآمد ہو سکیں ۔ انہوں نے انسپکٹر جنرل فاریسٹ کو ہدایت کہ کہ شرکاء وفد کے ساتھ تکنیکی حوالے سے میٹنگ کر کے تمام فنی پہلوئوں کا جائزہ لے تاکہ آئندہ تعاون کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں