بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور امریکن ریفیوجی کمیٹی کے درمیان مستحقین کے بچوں کے سکولوں میں ا ندراج کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

بدھ 26 ستمبر 2018 19:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور امریکن ریفیوجی کمیٹی (اے آر سی) نے بی آئی ایس پی مستحقین کے بچوں کے سکولوں میں ا ندراج کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق ستمبر 2018ء سے دسمبر 2020ء تک بی آئی ایس پی وسیلہ تعلیم کے 10 اضلاع میں208,445 بچوں کا سکولوں میں اندراج کیا جائے گا۔

سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان نے معاہدہ کے تحت بی آئی ایس پی مستحقین کے ساتھ مربوط ماڈلز کی شراکت داری کے ذریعے سکولوں میں بچوں کے اندراج میں اضافہ کو دونوں اداروں کیلئے ایک اہم قرار دیا۔انہوں نے اس شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت داری ملک کے دور دراز علاقوں میں بی آئی ایس پی مستحقین کے بچوںکے سکولوں میں اندراج میں اہم کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

یہ شراکت داری سکولوں میں بچوں کے اندراج کے حوالے سے سماجی تحریک کو فروغ دے گی۔ یہ شراکت داری کمیونٹی موبلائزیشن سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گی اور آئی ای سی مواد کے ذریعے مستحقین میں آگاہی پیدا کرے گی۔ اس موقع پر اے آر سی کے کنٹری ریپ ڈاکٹر طارق چیمہ نے کہا کہ ان کا ادارہ ملک بھر میں ایک ملین سے زائد بچوں کا سکولوں میں اندراج کرچکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شراکت داری حکومت پاکستان کے پرائمری تعلیم کے حصول کے مقاصد کو پورا کرنے میںمفید ثابت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں