بڑے شہروں میں ضرورت کے مطابق پانی کی فراہمی کیلئے صوبوں کے ساتھ ملکر جامع پلان بنایا جائے، وزیراعظم کی وزارت منصوبہ بندی و آبی وسائل کو ہدایت

بدھ 26 ستمبر 2018 20:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) وزیراعظم نے وزارت منصوبہ بندی و آبی وسائل کو ہدایت کی ہے کہ بڑے شہروں میں ضرورت کے مطابق پانی کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے صوبوں کے ساتھ ملکر ایک جامع پلان بنائیں، جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں پانی کی وافر مقدار کی فراہمی کے صوبہ پنجاب کے ساتھ ملکر ترجیحی طور پر کام کیا جائے، پانی کے حوالے سے وزیراعظم کو دی جانے بریفنگ اور اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزارت توانائی کے وزیر عمر ایوب، منصوبہ بندی کے وزیر خسرو بختیار وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم چیئرمین واپڈا اور متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی، تفصیلی بریفنگ پاکستان کے پاس کی13.7ملین ایکڑ فٹ پانی کو سٹور کرنے کی گنجائش ہے، جو بین الاقوامی معیار سے بہت نیچے ہے، جبکہ زیر زمین پانی کے ذخائر کے بے تماشہ استعمال کو بھی ریگولیٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا، اس حوالے سے وزیراعظم نے قانونی فریم ورک کیساتھ ایک مکمل پلان بنانے کی ہدایت بھی کی، وزیراعظم کو چھوٹے اور بڑے ڈیموں پر کیے جانے والے کام کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا�

(جاری ہے)

۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں