سوسائٹی کو مثالی بنائیں گے ،ممبران کی فلاح وبہبود ہماری اولین ترجیح ہے، سی بی آر ہائوسنگ انتظامیہ

ممبران سوسائٹی کے روشن مستقبل کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ،اگرممبران سوسائٹی کے مسائل حل نہ کرسکے تو مستعفی ہو جائوں گا۔سوسائٹی ملازمین اپنا قبلہ درست کرلیں، قبضہ مافیا سوسائٹی عمران کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیں،صدر الطاف بٹ، سیکرٹری محمد سلیم ودیگر کا اجلاس سے خطاب

اتوار 14 اکتوبر 2018 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2018ء) سی بی آر ہائوسنگ سوسائٹی کو پاکستان کی مثالی ہائوسنگ سوسائٹی بنا چاہتے ہیں،ممبران سوسائٹی کی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے ، ممبران سوسائٹی کے روشن مستقبل کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ،اگرممبران سوسائٹی کے مسائل حل نہ کرسکے تو مستعفی ہو جائوں گا۔سوسائٹی ملازمین اپنا قبلہ درست کرلیں، قبضہ مافیا سوسائٹی عمران کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیں ، سوسائٹی ممبران کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ، سی بی آرہائوسنگ سوسائٹی ممبران میرا سرمایہ ہیں ، اگر سرکاری ادارے ہماری سپورٹ کریں گے تو ممبران سوسائٹی کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

سابق چیف کمشنر ذوالفقار حیدر، ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) مشتاق احمد، سابق رجسٹرار محمد علی کو کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے لئے اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی انتھک محنت اور کوششوں کی وجہ سے ممبران سوسائٹی کے مسائل کے حل میں مدد ملی ۔

(جاری ہے)

آپ لوگ ہمارا ساتھ دیں تو ہم آپ کے تمام مسائل حل کریں گے ۔ سی بی آر فیز ون اور فیز ٹو میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیں گے ۔

ممبران کے ساتھ مسائل کے حل تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے ۔ان خیالات کا اظہار سی بی آر ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر الطاف احمد بٹ، سیکرٹری محمد سلیم خان ، نائب صدر چوہدری نذیر احمد ،خالد قریشی ،مہمان خصوصی رخشدہ عزیز بابر ، اشتیاق احمد بٹ و دیگر نے سالانہ اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صدر سی پی آر ہائوسنگ سوسائٹی الطاف احمد بٹ نے کہا کہ بہت جلد سی بی آر ہائوسنگ سوسائٹی کے فیز ٹو کو موٹروے سے لنک کردیا جائے گا اور فیز ٹو کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لحاظ سے اسلام آباد کا خوبصورت ترین سیکٹر ہو گا جس میں بجلی ، گیس اور دیگر تمام بنیادی سہولیات کو فراہم کی جائے گی ، ہماری کوششوں سے سی بی آر فیز ٹو میں جم خانہ کا افتتاح ہو چکا ہے اور فیز ون میں الزاری ہسپتال تعمیر کیا گیا ہے جس میں فیز ون کے ممبران کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی یقینی ہو گی ۔

اس طرح ہماری کوششوں سے فیز ٹو کے لئے گیس کا منصوبہ منظور ہو چکا ہے فیز ٹو کے ممبران ہمارا ساتھ دیں تاکہ کرپٹ عناصر اور قبضہ مافیا سے آپ کو نجات دلائی جائے ۔مہمان خصوصی رخشدہ عزیز بابر نے سی بی آر ہائوسنگ سوسائٹی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سوسائٹی انتظامیہ ممبران کی فلاح وبہبود کیلئے کردار ادا کررہی ہے وہ قابل تحسین ہے ، خالد قریشی نے ممبران سوسائٹی کی طرف سے اعلی حکام سے اور خاص طورپر ایف بی آر کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سی بی آر سوسائٹی ممبران کو کیمپس میں رعایت دی جائے ہم نئی سوچ ، نئے ویژن سے سوسائٹی ممبران کی فلاح وبہبود کے لئے کوشاں ہیں ۔

اس موقع پر اشفاق احمد بٹ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ہائوسنگ سوسائٹی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ انتظامیہ کی کوششوں سے یہ سوسائٹی پاکستان کی مثالی ہائوسنگ سوسائٹی میں شمار ہوتی ہے ۔تقریب سے انور سلیری ، چوہدری فاروق اسلم ، ملک نعیم ، اخلاق احمد سندھو نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب میں صدر الطاف احمد بٹ ، سیکرٹری محمد سلیم خان ، نائب صدر چوہدری نذیر ، مہمان خصوصی رخشدہ عزیز بابر ، اخلاق احمد سندھو ، سیدذاکرحسین نقوی ، جنرل مینجر غلام شبیر ، ندیم خان ، ایگزیکٹو ممبران خلیل احمد،شہزاد واسطی ، گل شیر خان ، متقی صدیقی ، بلال خان ، سمیع اللہ ڈائریکٹر فنانس ، عزیزالرحمن ، کرنل (ر)امتیاز ، لیاقت نیازی ، چوہدری طاہر ، عاشق حسین سہو ، افضل وڑائچ ، حاجی فاروق ، ملک پرویز کے علاوہ لاہور ، ملتان، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ کے علاوہ ملک بھر سے ممبران سوسائٹی نے شرکت کی ۔

ممبران سوسائٹی نے کامیاب تقریب کے انعقاد پر صدر الطاف احمد بٹ اور ان کی ٹیم کے دیگر ممبران کو مبارکباد پیش کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں