صحت مندانہ معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے، ایم این اے صداقت علی عباسی

پیر 15 اکتوبر 2018 13:16

صحت مندانہ معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے، ایم این اے صداقت علی عباسی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ صحت مندانہ معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ ملک میں وزیراعظم عمران خان کھیلوں کی ترقی چاہتے کیونکہ وہ خود بھی ایک قومی ہیرو رہ چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں اساس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام کومیکو فٹ سال چیمپئن شپ کے موقع پر ٹیموں کے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اسلا م آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سیّد شرافت حسین بخاری، نائب صدر محمد زمان، ٹورنامنٹ سیکرٹری حفصہ ارشد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ہمارے قومی سرمایہ ہیں اور امن کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا سب کا فرض ہے۔ صداقت عباسی نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور کھلاڑیوں کو ڈسپلن کی پابندی کرنی چاہئے اور کھیل بھی ہمیں یہ ہی سکھاتا ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی کو سخت محنت کر کے انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کرنا چاہئے۔ آخر پر انہوں نے اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سیّد شرافت حسین بخاری کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں