ملک بھر میں انسداد خسرہ مہم شروع، 27 اکتوبر تک جاری رہے گی

9 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو خسرہ سے بچائو کے لئے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے

پیر 15 اکتوبر 2018 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ملک بھر میں خسرہ جیسے متعدی مرض کی روک تھام کے لئے قومی مہم 15 اکتوبر سے شروع ہو کر 27 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق خسرہ سے بچائو کی قومی مہم کے دوران 9 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو اس بیماری سے بچائو کے لئے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

خسرہ ایک متعدی مرض ہے جو ایک بچے سے دوسرے بچے کو منتقل ہو تاہے۔

اس کی علامات میں کھانسی، ناک کا بہنا، بخار، چہرے اور جلد پر دھبے اور آنکھوں کا سرخ ہو کر ان سے پانی بہنا ہے۔ وزارت صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مرض سے بچائو کے لئے حفاظتی تدابیر کو یقینی بنائیں اور اپنے 9 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے کے ساتھ ساتھ اپنے قریبی علاقے میں ہیلتھ ورکر یا نزدیک ترین سرکاری مرکز صحت سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں