سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا ایشین گیمز میں پاکستانی دستے کی مایوس کارکردگی پر برہمی کا اظہار

وزارت بین الصوبائی رابطہ کو 15روز میں کھیلوں سے متعلق جامع پالیسی سے آگاہ کرنے کی ہدایت

پیر 15 اکتوبر 2018 20:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے ایشین گیمز میں پاکستانی دستے کی مایوس کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو 15روز میں کھیلوں سے متعلق جامع پالیسی سے آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی، اربوں روپے نارروال سپورٹس سٹی منصوبے پر خرچ ہونے پر سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ نے کمیٹی کو انکوائری کرانے کی پیشکش کر دی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سردار یعقوب خان کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کی اجلاس میں عدم شرکت پر کمیٹی ارکان نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ یہ کیسی کمیٹی ہے جہاں وزیر آیا ہے نہ چیئرمین پی سی بی, قائمہ کمیٹیوں کا بھی کوئی استحقاق ہوتا ہے جس پر کمیٹی کے چیئرمین سردار یعقوب نے کہاکہ احسان مانی نے آگاہ کیا ہے کہ وہ بہت مصروف ہیں,، چیئرمین پی سی بی کے آئندہ اجلاس میں شرکت کا وعدہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قائمہ کمیٹی کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ میں 661اسامیوں میں سے 150خالی پڑی ہوئی ہیں، پاکستان سپورٹس بورڈ کے مستقل ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ اجلا س میں ایشین گیمز میں پاکستانی دستے کی مایوس کن کارکردگی بھی زیر غور آئی، چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ بتایا جائے ایشین گیمز میں اتنی بری کارکردگی کیوں رہی، کھیلوں میں تو افغانستان بھی پاکستان سے آگے نکل گیا ہی,سینیٹر مشاہد اللہ نے کہاکہ ایشین گیمز میں ہم آخر سے تیسرے نمبر پر آئے، سپورٹس کے حالات بہتر نہیں,مافیا کھیلوں میں بیٹھا ہوا ہے،سینیٹر اعظم موسی خیل نے کہاکہ پسند نا پسند کے فارمولے نے ملک میں کھیلوں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے جس پر وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ جمیل احمد نے بتایا کہ کھیلوں کی وزرات تحلیل ہو چکی ہی,پی ایس بی صرف انفراسٹکچر کی بحالی پر فنڈز خرچ کرتا ہے، چھ ماہ گزر گئی,پاکستان سپورٹس بورڈ کا نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات نہیں ہوسکا,جو سابقہ ڈی جی تھا اسے کرپشن کے الزام میں ایف آئی اے اٹھا کر لے گئی, کمیٹی رکن اعظم موسی خیل نے اعتراض کیا کہ چمن میں گراونڈ نہیں بن سکتا تو نارروال سپورٹس سٹی کیسے بن گیا نارروال سپورٹس سٹی میں یو ایس ایف کے فنڈز لگا ئے گئی,جس پر وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ نے کہاکہ قائمہ کمیٹی ہدایت دے نارروال سپورٹس سٹی کی انکوائری کروانے کو تیار ہیں,وزیر اعظم نے بلا کر کھیلوں کے مسائل کے حوالے سے پوچھا ہے۔

کمیٹی نے وزارت سے پندرہ روز میں کھیلوں سے متعلق جامع پالیسی سے آگاہ کرئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں