ڈپٹی کمانڈرپولش آرمڈ فورسز میجر جنرل جان سلوکاِ کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ ،ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی

پیر 15 اکتوبر 2018 20:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمانڈرپولش آرمڈ فورسز میجر جنرل جان سلوِ کا نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان ملاقات کی ۔ ترجمان فضائیہ کے مطابق ملاقات کے دورا ن سربرا ہ پاک فضائیہ نے دونوں ممالک کے مابین مثالی باہمی تعلقات کو سراہا او ر ابتدائی دور میں پاک فضائیہ کی تعمیر و ترقی کے لئے پولش افسران کی خدمات کا اعتراف کیا۔

(جاری ہے)

میجر جنرل جان سلِوکانے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور حالیہ بر سوں میں پاک فضائیہ کی خود انحصاری کے حصول کے لئے کی گئی کاوشوں کو سراہا۔ دونوں معزز شخصیات نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پررضامندی کا اظہار کیا۔ قبل ازیں معزز مہمان کی ا یئر ہیڈ کوارٹر ازآمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔انہوں نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں