پاکستان ریلوے نے موسمِ سرما میں ٹرینوں کے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان کردیا ،ْ نیا ٹائم ٹیبل نافذ العمل ہوگیا

پیر 15 اکتوبر 2018 21:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) پاکستان ریلوے نے موسمِ سرما میں ٹرینوں کے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان کردیاہے ،ْ نیا ٹائم ٹیبل پیر 15 اکتوبر سے نافذالعمل ہوگیا ہے۔ نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق 9 ٹرینوں کو اضافی سٹاپ دیئے گئے ہیں ،ْاپ اور ڈاؤن کی18 ٹرینوں کے ڈیپارچر ٹائم ری شیڈول کردیئے گئے ہیں۔ 4 ٹرینوں کے مختلف سٹیشنز پر رکنے کے دور انیہ میں اضافہ کیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کو بہاولپور ریلوے پر 2 منٹ کی بجائے 4 منٹ، خوشحال خاں خٹک ایکسپریس جوہر آباد 5 منٹ کی بجائے 8 منٹ، جعفر ایکسپریس جیکب آباد 7 منٹ کی بجائے 10 منٹ اور پاک بزنس ایکسپریس رائے ونڈ ریلوے سٹیشن پر 2 منٹ کی بجائے 4 منٹ سٹاپ کریگی۔ 5 ٹرینوں کی ری نمبرنگ کی گئی جس کے مطابق لاہور۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کے درمیان چلنے والی 104 ڈاؤن کو تبدیل کرکے 102 ڈاؤن، 102 ڈاؤن کو تبدیل کرکے 104ڈاؤن، لاہور۔

ملتان کے درمیان چلنے والی 116 ڈاؤن کو تبدیل کرکے 118 ڈاؤن اور 118 ڈاؤن کو تبدیل کرکے 116 ڈاؤن جبکہ سرگودھا۔لالہ موسیٰ (353UP/354DN) کو تبدیل کرکے (253UP/254DN) کر دیا گیا ہے۔ نئے ٹائم کے مطابق 2 ٹرینوں کے نام تبدیل کردیئے گئے ہیں جن میں لاہور۔کراچی کے درمیان چلنے والی نائٹ کوچ (43UP/44DN) کا نام تبدیل کرکے شاہ حسین ایکسپریس اور سرگودھا۔لالہ موسیٰ مکسڈ (253UP/254DN) کا نیا نام کرانہ پسنجر رکھ دیا گیا ہے۔

اسی طرح مسافروں کی سہولت کے لیے 5 ٹرینوں کو ریگولر کر دیا گیا ہے جن میں راولپنڈی ایکسپریس (109UP/110DN)، فیصل آباد ایکسپریس (119UP/120DN)، میانوالی ریل کار (175UP/176DN)، نارووال پسنجر (211UP/212DN)اور پنڈدادن خان۔ملکوال کے درمیان چلنے والی (PDK 5UP/6DN) شٹل ٹرین کے نام شامل ہیں جبکہ لاہور مارگلہ کے درمیان چلنے والی سبک رفتار (101UP)کو مارگلہ ریلوے سٹیشن کی بجائے راولپنڈی ریلوے سٹیشن تک کر دیا گیا ہے۔

نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق حیدر آباد۔بدین کے درمیان چلنے والی ہفتہ وار بدین ایکسپریس (179UP/180DN) کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے یہ ٹرین حیدرآباد سے سوموار کو روانہ ہوکر اسی روز بدین سے واپس حیدرآباد آئے گی جبکہ اس سے پہلے یہ ٹرین سوموار کو حیدر آباد سے چلنے کے بعد منگل کے روز بدین واپس پہنچتی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں