وفاقی پولیس اور قبضہ مافیا نے شہریوں کے بعد سرکاری زمینوں پر بھی ہاتھ صاف کرنا شروع کر دیا

سروے آف پاکستان کی بھارہ کہو میں واقع583کنال اراضی پر قبضے اور ہائوسنگ سوسائٹی کو فروخت کرنے کے معاملے پر تھانہ بنی گالہ کے ایس ایچ اومرزا گلفرازقبضہ مافیا کے ہمنوا بن گئے سرکاری ادارے نے پولیس کی جانب سے ملازمین کو ہراساں کرنے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

پیر 15 اکتوبر 2018 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) وفاقی پولیس اور قبضہ مافیا نے شہریوں کی زمینوں پر قبضوں کے بعد سرکاری زمینوں پر بھی ہاتھ صاف کرنا شروع کر دیا ہے ، وزارت دفاع کے ذیلی ادارے سروے آف پاکستان کی بھارہ کہو میں واقع583کنال اراضی پر قبضے اور ہائوسنگ سوسائٹی کو فروخت کرنے کے معاملے پر تھانہ بنی گالہ کے ایس ایچ اومرزا گلفرازقبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ان کے ہمنوا بن گئے ہیں،سرکاری ادارے نے پولیس کے تعائون سے مایوس ہونے اور اپنے ملازمین کو ہراساں کرنے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ۔

وفاقی دارلحکومت کے علاقہ بنی گالہ میں سروے آف پاکستان کی 583کنال جگہ سمیت 1400کنال پر بہارہ کہو کے قبضہ گروپ کے سرغنہ راجہ محمود نے اسلام آباد پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر مرزا گلفراز کی مبینہ سپورٹ سے قبضہ کیا اور جگہ ایک نجی ہاو،ْسنگ سوسائٹی کو فروخت کر دی تھی جبکہ اس معاملے پر راجہ محمود کے ساتھ وفاقی پولیس کا سی آئی ڈی میں تعینات اہلکار وحید رابطہ کار کے طور پر کام کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سروے آف پاکستان کے سینئر آٖفیسر محمد اسلم نے بتایا کہ ہفتہ کے دن ہمیں اطلاع ملی تھی کہ ادارے کی زمین پر راجہ محمود قبضہ کرتے ہوئے پختہ تعمیرات کر رہا ہے جسکی اطلاع 15 پر کی گئی جہاں موقع پر بہارہ کہو تھانہ کی پولیس موقع پر آئی تھی جنہوں نے بتایا کہ یہ جگہ تھانہ بنی گالہ کی حدود میں آتا ہے جس پر بنی گالہ تھانہ سے اے ایس آئی قیصر موقع پر آئے جن کے ساتھ تھانہ میں ایس ایچ او بنی گالہ مرزا گلفراز سے ملاقات بھی کئی اور سروے آف پاکستان کی جانب سے ایک درخواست بھی دی گئی کہ قبضہ مافیا کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے قانونی کاروائی کی جائے جس پر ایس ایچ او نے کہا کہ میں دیوار ہٹوا دوں گا آُ مقدمہ کا اندراج نہ کروائیں تاہم اب تک پولیس نے نہ تو دیوار ہٹوائی ہے اور نہ ہی قبضہ مافیا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جس سے مایوس ہو کر اب ہم نے سپریم کورٹ آٖ ف پاکستان سے رجو ع کیا ہے اور آج ان کی ٹیم عدالت میں تمام ریکارڈ ثبوتوں کے ساتھ جمع کروائے گی ۔

اس حوالے سے جب ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد سید امین بخاری سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ جب سے میں نے چارج سنبھالا ہے میرے سامنے واقع نہیں آیا ہو سکتا ہے مجھ سے پہلے کا واقع ہو ۔انہوں نے کہا کہ زمین پر قبضہ کرنا یا کروانا ایک بہت بڑا جرم ہے اور اگر اس میں کوئی بھی پولیس اہلکار ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔سید امین بخاری نے کہا کہ میں ابھی تھانہ بنی گالہ سے چیک کرواتا ہوں اگر سروے آف پاکستان کی جانب سے کوئی درخواست آئی ہوئی تو اس پر فوری مقدمہ درج کیا جائے گا ۔۔۔۔۔(اعجاز چیمہ(

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں