خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار نہ ہوسکا

آئے دن پولیس اہلکار بن کر لوٹنے والوں نے وفاقی پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا

پیر 15 اکتوبر 2018 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) وفاقی دارلحکومت میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے سادہ لوح شہریوں کو لو ٹنے والے گروہ کو اسلام آباد پولیس تا حال قابو نہ کر سکی آئے دن پولیس اہلکار بن کر لوٹنے والوں نے وفاقی پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا ۔ مقامی پولیس نے گروہ کا سراغ لگانے کے بجائے متاثرہ شہریوں کو دلاسہ دے کر درخواستوں میں تبدیلی کرکے چوری کے مقدمے درج کرنے کے بجائے قیمتی اشیاء کی گمشدگی رپورٹ بنا کر مبینہ طور پر جعلی پولیس اہلکاروں کیلئے سہولت کار وں کا قردار ادا کرنا شروع کردیا ہے ۔

دو روز قبل اسلام آباد کے علاقہ پی ڈبلیوڈی کے رہائشی عبدالقیوم نے تھانہ لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر سے شام کے سیر کیلئے گھر سے نکلا تو راستے میں ایک مشکوک شخص نے اسے روکا اور مصافہ کرنے کے بعد اس سے کہا کہ وہ اسے جانتا ہے اور اس کے دوست کا بیٹا ہے تو شہری نے اسے بتایا کہ وہ اسے نہیں جانتا اور نہ ہی اس کے والد کو جانتا ہے اسی وقت ایک اور شخص پاس آیااور خود کو پولیس اہلکار بتایا اور اسے کہا کہ آپ جس سے بات کر رہے ہیں وہ ایک منشیات فروش ہے جس پر متاثرہ شخص نے اسے بتایا کہ میں اسے نہیں جانتا یہ بلا وجہ مجھ پر زبردستی زو ر ڈال رہا ہے اور جانے نہیں دے رہا جس پر مبینہ پولیس اہلکار نے کہا کہ آپ اپنی چیکنگ کروائیں اس نے آپکی جیب میں کچھ ڈالا ہے جس پر بزرگ شہری نے چیکنگ کروائی او ر اسی دوران ان کی جیب میں 75ہزار روپے نقدی اور اے ٹی ایم کارڈز سمیت دیگر قیمتی اشیاء نکال لی ۔

(جاری ہے)

جس پر مبینہ پولیس اہلکارنے کہا کہ میں لوہی بھیر تھانے کا اہلکار ہوں اور آپ میرے ساتھ چلیں اس منشیات فروش پر مقدمہ دے کر آپکی اشیاء واپس کردیں گے اور ذیادہ زبردستی کرنے پر ان کے خلاف بھی کاروائی کرنے کی دھمکی دی او ر کہا اس پیچھے کھڑی گاڑی میں بیٹھ جائیں جس پر شہری پیچھے مڑا اور گاڑی کی طرف چل دیا گاڑی کے پاس پہنچتے ہی اس نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو نہ وہ مبینہ پولیس اہلکار تھا اور نہ وہ منشیات فروش اور جب شہری تھانہ لوہی بھیر پولیس کے دروازے پر گیا اور واقعہ بیا ن کیا تو آن ڈیوٹی آفیسر نے انہیں کہا کہ یہ عام بات ہے ایسا کوئی آدمی ہمارے پاس نہیں ہے آئیں آپکا مقدمہ درج کر دیتے ہیں بزرگ شہری کا ان پڑھ ہونے کا فائدہ اٹاتے ہوئے لوہی بھیر پولیس نے ان کی درخواست لے کر ردی میں ڈال دی اور آن ڈیوٹی اہلکار نے انہیں کہا کہ میں آپکی درخواست لکھتا ہوں جس پر اس نے ان کی چوری کی درخواست میں ردوبدل کر کے بٹوی(Wallet) گمشدگی کی رپورٹ لکھ دی اور مقدمہ درج نہ کیا لیکن بزرگ شہری کو کہا کہ آپکا مقدمہ درج ہو گیا ہے کچھ معلوم ہوتا ہے تو آپکو بتاتے ہیں اگلے روز جب متاثرہ شہری تھانہ گئے تو انہیں بتایا گیا کہ آپکا کچھ چوری نہیں ہوا آپنے والٹ کمشدگی کی رپورٹ درج کروائی ہے رقم چوری کی نہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں