چیف کمشنر اسلام آباد نے انسداد تجاوزات آپریشن کے حوالے سے جائز شکایات کے حل کے لئے 3رکنی تحقیقاتی کمیشن قائم کر دیا

پیر 15 اکتوبر 2018 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) چیف کمشنر اسلام آباد نے حالیہ انسداد تجاوزات آپریشن کے حوالے سے جائز شکایات کے حل کے لئے 3رکنی تحقیقاتی کمیشن قائم کر دیا ہے،کمیشن حالیہ انسداد تجاوزات آپریشن کے متاثرین کے دعوئوں کی اصلیت کی تصدیق کریگا ،ریکارڈ کے جائزہ اور ذاتی سماعت کے بعد حل کے لئے متعلقہ فورم پربھجوایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

چیف کمشنراسلام آباد کے آفس سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے شکایات کے حل کے لئے 3رکنی تحقیقاتی کمیشن قائم کر دیا ہے۔انکوائری کمیشن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) اسلام آباد ،ڈسٹرکٹ اٹارنی اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی ) شامل ہونگے ۔انکوائری کمیشن پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر سے کوئی بھی ممبر لے سکی گا، یہ کمیشن قیام کے 6ماہ کی مدت میں تحلیل ہوجائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں