صوبہ جنوبی پنجاب کی تشکیل کے معاملے پر سفارشات کی تیاری کے لئے وفاقی کابینہ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتہ بلانے کا فیصلہ

پیر 15 اکتوبر 2018 23:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) صوبہ جنوبی پنجاب کی تشکیل کے معاملے پر سفارشات کی تیاری کے لئے وفاقی کابینہ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرِ منصوبہ بندی خسرو بختیار پر مشتمل کمیٹی جنوبی پنجاب صوبے کے خدوخال، وسائل کی فراہمی اور صوبہ میں شامل اضلاع کا تعین کریگی ،ْ کمیٹی مطلوبہ قانون سازی بھی تجویز کرے گی۔کابینہ کمیٹی اپنی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کرے گی۔ سفارشات کی روشنی میں حکومت صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے لئے اقدامات کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں