وزیر ریلوے شیخ رشید کی نشست کو پی ٹی آئی کی جیت نہیں سمجھنا چاہیے،حیدر زمان قریشی

ضمنی انتخابات میں آنے والے نتائج پی ٹی آئی کی کوتاہیوں کے نتیجہ میں آئے،رہنما پیپلزپارٹی

پیر 15 اکتوبر 2018 23:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حیدر زمان قریشی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں آنے والے نتائج پی ٹی آئی کی کوتاہیوں کے نتیجہ میں آئے، وزیر ریلوے شیخ رشید کی نشست کو پی ٹی آئی کی جیت نہیں سمجھنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے بہت اچھا الیکشن لڑا، انہوں نے محنت کی اور اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

(جاری ہے)

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہر حکومت کو کارکردگی دکھانے کے لیے تھوڑا وقت دینا چاہیے، تحریک انصاف کی حکومت کو بھی کچھ وقت دینے کی ضرورت ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت ہونا اور ضمنی الیکشنز دو الگ الگ چیزیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ (ن)لیگ نے بہت عرصہ لاہور شہر پر قبضہ کررکھا، لاہور میں ن لیگ کی جڑیں ہیں، چیزیں بدلنے میں وقت لگے گا۔ حکومت اپنی اچھی کارکردگی سے لاہور کی عوام کا اعتماد جیتے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں