نگران حکومت کے دور میں ہی آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کرلینا چاہیے ،رمیش کمار

اب اگر صرف تنقید ہی ہوتی رہے گی تو لوگ بھی تنگ آ جائیں گے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 15 اکتوبر 2018 23:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رمیش کمار نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے دور میں ہی آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کرلینا چاہیے ، اب اگر صرف تنقید ہی ہوتی رہے گی تو لوگ بھی تنگ آ جائیں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے بہت سے مسائل ہیں، شروع میں حکومت کو زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ جانے والی حکومت جاتے جاتے اپنے مفاد میں فیصلے کر جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر صرف تنقید ہی ہوتی رہے گی تو لوگ بھی تنگ آ جائیں گے۔ نگران حکومت کے وقت میں ہی آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کر لینا چاہیے تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں