ربیع سیزن کے دوران 1.73 ملین ایکڑ فٹ پانی کی قلت کا خدشہ ہے، ذرائع ارسا

منگل 16 اکتوبر 2018 14:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) ربیع سیزن کے دوران 1.73 ملین ایکڑ فٹ پانی کی قلت کا خدشہ ہے۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے ذرائع مطابق دوران سیزن میںدریاؤں میں پانی کی آمد 18.99 ملین ایکڑ فٹ متوقع ہے جبکہ آبی ذخائر سے 5.89 ملین ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

اس طرح ربیع سیزن کے دوران 1.73 ملین ایکڑ فٹ پانی کی قلت کا خدشہ ہے۔ فصلوں کی کاشت کے لئے طلب کے مقابلے میں 38 فیصد کم پانی کی دستیابی کی وجہ سے آبپاشی کے دوران پانی کے ضیاع کو روکنے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے واٹر مینجمنٹ کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں