قبضہ مافیا سے اراضی واگزار کرانے کے لئے 26 اکتوبر کو ملک گیر آپریشن شروع کیا جائے گا، ڈائریکٹر لینڈ این ایچ اے

منگل 16 اکتوبر 2018 16:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ نے کہا ہے کہ ادارہ کی قبضہ مافیا کے زیر استعمال اراضی واگزار کرانے کے لئے 26 اکتوبر کو وسیع پیمانے پر ملک گیر آپریشن شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

این ایچ اے نے یہ فیصلہ وسیع پیمانے پر ادارہ کی زمین پر قبضہ کرنے والوں سے چھڑانے کے لئے کیا ہے۔ ڈائریکٹر لینڈ کے مطابق قبضہ مافیا اور تجاوزات کرنے والوں نے اربوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ کررکھا ہے۔ این ایچ اے کے وسائل کو بڑھانے کے لئے اس اراضی کو استعمال کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں