نیشنل بک فائونڈیشن کے زیراہتمام محمود شام کا جوئے ایڈمسن کی 136 صفحات کی شہرہٴ آفاق کتاب کا ’’آزاد شیرنی‘‘ کے نام سے اُردو ترجمہ شائع ہوگیا

منگل 16 اکتوبر 2018 16:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) نیشنل بُک فائونڈیشن کے زیر اہتمام معروف صحافی محمود شام کا جُوئے ایڈمسن کی 136صفحات کی شہرہٴ آفاق کتاب کا ’’آزاد شیرنی‘‘ کے نام سے اُردو ترجمہ شائع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایک نہایت دلچسپ ، سبق آموز اور یاد رہ جانے والے واقعات پر مبنی کتاب ہے جس کی قیمت 150/- روپے ہے۔ ریڈرز کلب کے ممبران 55 فیصد ڈسکائونٹ پر صرف68 روپے میں خرید سکتے ہیں۔ یہ کتاب عالمی ادب کے قارئین کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے، مترجم نے سلیس، رواں اور بامحاورہ اردو ترجمہ کر کے اسے مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں