شیخ امان اللہ سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ نے زرعی ترقیاتی بینک کے ایکٹنگ پریذیڈنٹ کا عہدہ سنبھال لیا

منگل 16 اکتوبر 2018 17:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) وفاقی حکومت نے شیخ امان اللہ کو زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کا ایکٹنگ صدر تعینات کیا ہے۔ آپ بینک کے سینئر ترین ایگزیکٹو ہیں جو کہ انتہائی متحرک اور موثر شخصیت کے مالک ہیں اور ایم ابی اے، ایف سی ایم اے ، ایف سی آئی ایس اور انسٹیٹیو ٹ آف بینکرز پاکستان کے ڈپلومہ جیسے مختلف پروفیشنل تعلیمی ریکارڈ کے ساتھ ساتھ بینکنگ کی30 سالہ وسیع تجربہ پر مبنی ریکارڈ کے حامل ہیں اور مینجمنٹ آپریشنز انٹرنل آڈٹ، مالیاتی کارپوریٹ گورننس، آئی ٹی اور ریسٹرکچرنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

وہ گزشتہ دس سال سے زرعی ترقیاتی بینک میں سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ (SEVP) کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مختلف اوقات میں وہ بینک کے ایکٹنگ پریذیڈنٹ کی حیثیت سے بھی بینک کے امور انجام دیتے رہے ہیں اور اسکے علاوہ بینک کے تمام کلیدی شعبوں میں مثلاً چیف آپریٹنگ آفیسر، چیف انٹرل آڈیٹر، ہیڈ فنانس ، ہیڈ ہیومن ریسورسز، ہیڈ آئی ٹی ،ہیڈ ڈویلپمنٹ اور ہیڈ اسلامی بینکنگ کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں انہوں نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ کریڈٹ لائن کی ریسٹرکچرنگ انٹرنل آڈٹ سسٹم کی تجوید اور موثر فنانشل سسٹم اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ بینک کے کاروبار کی شراکت داری میں اہم کردار ادا کیا۔ بینکنگ کے بزنس کی وسعت اور اسلا می بینکنگ سسٹم کا احیاء NIFT اور RTGS کی ممبر شپ کا کریڈٹ انہی کے سر ہے۔ وہ بینک ، سٹیٹ بینک اور دیگر حکومتی اداروں کے درمیان رابطے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ موصوف انتہائی موثر ، قابلیت اور ایمانداری کا ایک وسیع اور ٹھوس ریکارڈ رکھتے ہیں۔ 1988 میں انہیں سیرت پر صدارتی ایوارڈ بھی تفویض کیا گیا اور اسکے علاوہ تحقیقاتی سرگرمیوں میں مختلف ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں