این بی ایف کے زیر اہتمام محمود شام کی کتاب ’’آزاد شیرنی‘‘ شائع ہو گئی

منگل 16 اکتوبر 2018 17:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء)محمود شام ملک کے کہنہ مشق صحافی، صاحبِ اسلوب شاعر، متعدد کتب کے مصنف اور اہم کتابوں کے مترجم ہیں۔

(جاری ہے)

نیشنل بُک فائونڈیشن کے زیر اہتمام حال ہی میں ان کی ترجمہ کی ہوئی مصنفہ جُوئے ایڈمسن کی 136صفحات کی شہرہٴ آفاق کتاب کا ’’آزاد شیرنی‘‘ کے نام سے اُردو ترجمہ شائع ہوا ہے۔ یہ ایک نہایت دلچسپ ، سبق آموز اور یاد رہ جانے والے واقعات پر مبنی کتاب ہے جس کی قیمت 150/-روپے ہے۔ ریڈرز کلب کے ممبران 55فیصد ڈسکائونٹ پر صرف68روپے میں خرید سکتے ہیں۔ یہ کتاب عالمی ادب کے قارئین کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے، مترجم نے سلیس، رواں اور بامحاورہ اردو ترجمہ کر کے اسے مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں