پاکستان کے ساتھ ورثے، میوزیولوجی، آرٹ، ادب اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہیں، آسٹریلوی ہائی کمشنر

منگل 16 اکتوبر 2018 17:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ ورثے، میوزیولوجی، آرٹ، ادب اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عامر حسن سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ہائی کمیشن میں تعینات فرسٹ سیکرٹری مائیکل شائن اور جوائنٹ سیکرٹری این ایچ اینڈ ایل ایچ سیّد جنید اخلاق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے ایک دوسرے کے ممالک میں نمائش کے انعقاد کی غرض سے آسٹریلیا میں مختلف میوزیمز اور محکمہ آرکیالوجی و میوزیم اسلام آباد کے مابین تعاون قائم کرنے سے متعلق تجویز بھی پیش کی۔ سیکرٹری قومی تاریک نے ہائی کمشنر کو ڈویژن کے بارے میں بریف کیا اور ادب، پبلشنگ ہائوسز اور سکالرشپس کے تبادلوں کے حوالہ سے تعاون کی تجویز پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں