کاروبارکرنے والی خواتین کا بل ’’ویمن انٹرپرینیوربل‘‘ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائیگا

منگل 16 اکتوبر 2018 17:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) کاروبارکرنے والی خواتین کا بل ’’ویمن انٹرپرینیوربل‘‘ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائیگا، بل کی منظوری سے خواتین کو چھوٹے اوردرمیانے درجے کا کاروبارشروع کرنے کیلئے قرضوں کی فراہمی ممکن ہوسکی گی اوروہ باعزت روزگارکے ذریعے اپنے اور پنے خاندان کی خوشحالی اور میں کرداراداکرنے کی قابل ہوسکیں گی۔

یہ بل پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ عنایت اللہ خٹک پیش کریں گی۔ منگل کو یہاں اے پی پی سے گفتگو میں نفیسہ عنایت اللہ خٹک نے کہاکہ اس بل کی منظوری سے سماجی اوراقتصادی طورپر کمزور خواتین بالخصوص سنگل ویمن، بیواوں ، طلاق یافتہ خواتین ، معذورخواتین اور مخنثوں کو اپنا کاروبارشروع کرنے کیلئے آسان اورسود سے پاک قرضے دینے میں مدد ملی گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس بل میں ایسی خواتین کیلئے کاروبارشروع کرنے کے حوالے سے پابندیوں میں نرمی کی تجاویزبھی دی گئی ہیں، اس بل کی منظوری سے ایسی خواتین کو اپنے گھروں میں کاروبارشروع کرنے کی سہولت حاصل ہوگی، اس سے قبل اگرچہ خواتین اپنے گھروں میں کاروبار کرتی چلی آرہی ہیں لیکن ایسا بزنس بسا اوقات قانونی ضابطوں کے مطابق نہیں ہوتا، اس بل سے ایسی خواتین کوقانونی تحفظ بھی فراہم ہوگا۔

بل کی منظوری سے مالی اورسماجی طورپر کمزورخواتین کو کاروبارشروع کرنے کیلئے باضابطہ این اوسی جاری کیا جائیگا، اس کے علاوہ ایسی خواتین کوتربیت بھی فراہم کی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خواتین کوبااختیاربنانے پر یقین رکھتی ہیں اوراس بل سمیت اس ضمن میں مزید اقدامات ھی کئے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں