وفاقی پولیس کی رواں سال مختلف کارروائیاں، ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملو ث 193گینگز کے 527ملزمان گرفتار

جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائیاں عمل میں لا ئی جا ئیں ،، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد

منگل 16 اکتوبر 2018 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) وفا قی پولیس نے ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی ، سر قہ کار و مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملو ث 193گینگز کے 527ملزمان کو گرفتار کیا ہے ،پولیس نے 933مقدمات کے چالا ن مجا ز عدالتو ں میں جمع کر وائے ، 18اندھے قتل کے مقدما ت کو ٹر یس کرکے ان میں ملوث 36ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سید محمد امین بخا ری نے تما م پولیس افسران کو ہد ایت کی ہے جر ائم کے انسداد اور جر ائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے چا لان عدالت کیا جا ئے تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق وفا قی پولیس نے رواں سال کے دوران جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ثر کر یک ڈائون کیا ، 193گینگز کے 527ملزمان کو گرفتار کیا ہے ، پولیس نے ڈکیتی اور سر قہ با لجبر کے 81مقدما ت میں 231ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور 295مقدما ت کے چالا ن مجا ز عدالتو ں کو بھجو ائے ، اسی طر ح نقب زنی اور چوری کے مقدما ت میں ملوث 80گینگز کے 216ملزمان کو گرفتار کر کے 369مقدما ت چالا ن کیے ، مزید بر آں سر قہ کا ر کے 15 گینگز کے 43ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 142مقدما ت چالا ن کئے گئے ، سر قہ مو ٹر سائیکل کے 17گینگز کے 43ملزمان کو گرفتار کئے ، 127مقدما ت چالان کیے ،اس طر ح کل 193گینگز کے 527ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، پولیس نے اسی عر صہ کے دوران اندھے قتل کے 18مقدما ت کو ٹر یس کرکے 36ملزمان کی گرفتار ی عمل لا ئی اور 18مقدما ت چالا ن کیا ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سید محمد امین بخا ری نے تما م پولیس افسران کو ہد ایات جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائیاں عمل میں لا ئی جا ئیں جر ائم کی روک تھا م اور شہر یو ں کو ریلیف مہیا کر نے کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ئو ے کا ر لا ئے جا ئیں، جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف آ ہنی ہا تھو ں سے نمٹیں اسے افرادکے سا تھ کسی قسم کی نر می نی بر تی جا ئے جو معاشرے کا امن تبا ہ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تما م ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے کہا کہ نا کو ں پر چیکنگ پٹر ولنگ کے نظا م کومو ثر بنا ئیں کا ر چوری ، مو ٹر سائیکل چوری اور دیگر جر ائم میں ملو ث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنا ئیں ۔ تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے ۔ جر ائم کی روک تھا م نہ کر نے والے پولیس افسران کے خلا ف سخت تا دیبی کا رروائی کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں