اہم آبی گزرگاہوں پر ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب اولین ترجیح ہے، چیئرمین فیڈرل فلڈ کمیشن انجینئر احمد کمال

منگل 16 اکتوبر 2018 18:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) چیئرمین فیڈرل فلڈ کمیشن انجینئر احمد کمال نے کہا ہے کہ اہم آبی گزرگاہوں پر ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب ہماری اولین ترجیح ہے، ترک اور جاپانی بین الاقوامی کمپنیاں ملک بھر میں 64 ٹیلی میٹری سسٹمز کی تنصیب کیلئے اپنی تجاویز جمع کر رہی ہیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں پاکستان تحقیقاتی کونسل برائے آبی وسائل (پی سی آر ڈبلیو آر) کے زیر اہتمام انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ (آئی ڈبلیو ایم آئی) کے تعاون سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ارسا کے ممبران، فیڈرل فلڈ کمیشن، فیڈرل واٹر مینجمنٹ سیل اور اسلام آباد میں تھنک ٹینک تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چیئرمین پی سی آر ڈبلیو آر ڈاکٹر مرزا حبیب علی نے اس موقع پر کہا کہ انڈس ٹیلی میٹری کے حوالہ سے سٹیک ہولڈرز کے سوالات اور ٹیکنالوجی سے متعلق مسائل حل کرنے کیلئے ڈائیلاگ کا انعقاد ناگزیر تھا۔ ڈائریکٹر جنرل پی سی آر ڈبلیو آر ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ ملک کو درپیش متعدد واٹر گورننس معاملات کے حل کیلئے نہروں سے پانی کے اخراج سے متعلق ڈیٹا کو یقینی بنانے کیلئے اس ٹیکنالوجی کی انتہائی اہمیت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں