لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائے گئے کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

نپانچ ہزار430 لاپتہ افراد کے کیسز رجسٹرڈ ہوئے،تین ہزار پانچ سو پچپن کیسزرو نماہوئے۔ایک ہزار آٹھ سو اڑسٹھ باقی کیسز ہیں،رپورٹ

منگل 16 اکتوبر 2018 19:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) عدالت عظمیٰ نے 2011 سے اب تک لاپتہ افراد کی تفصیلات طلب کرلیں،سماعت کے موقع پر لاپتہ افراد کمیشن نے ماہانہ رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔جسٹس منظور احمد ملک کے سربراہی میں دو رکنی بنچ نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

لاپتہ افرادکمیشن کی نرپورٹ کیمطابق نپانچ ہزار چار سو تیس لاپتہ افراد کے کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔ تین ہزار پانچ سو پچپن کیسزرو نماہوئے۔ایک ہزار آٹھ سو اڑسٹھ باقی کیسز ہیں۔چوہتر کیسز ماہ ستمبر میں نئے اندارج ہوئے۔ عدالت نے جوڈیشل کمیشن نسے دوہزار گیارہ سے اب تک لاپتہ افراد کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی۔۔توصیف

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں