وفاقی ماڈل پولیس کی ناک تلے چوری و ڈکیتیاں عروج پر،شہری کئی قیمتی اشیاء سے محروم

منگل 16 اکتوبر 2018 22:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) وفاقی دارلحکومت میں چوری کی پانچ وارداتوں کے دوران شہری نقدی ،زیورات ،موٹرسائیکل سمیت دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے ۔متاثرہ افراد ماڈل پولیس کے دروازے پر آپہنچے ۔سیکٹر ایف 6کے مشہور ہوٹل کے مالک طارق نعیم نے تھانہ کوہسار پولیس کو بتایا کہ ملزمان عامر رشید نے اپنے 2ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کے ہوٹل سے 16اے سی 18عدد الیکٹرک مشینیں اور دیگر قیمتی اشیاء قل مالیاتی 3کروڑ روپے چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں ۔

دوسری جانب سیکٹر G-9/4کے رہائشی سجاد یعقوب نے تھانہ کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے اس کے گھر میں داخل ہو کر نقدی ،تین گھڑیاں ایک ٹیبلٹ اور زیورات سمیت دیگر قیمتی اشیاء چوری کر کے فرارہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اشرف علی نے تھا نہ آئی نائن پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان اس کے گھر کے باہر سے اس کا 125موٹرسائیکل نمبری ATM-002چوری کر کے فرار ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب ستجاب حیدر نے نو ن پولیس کو بتایا کہ نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر اسے لوٹنے کی کوشش کی مدعی کی مزاحمت پر ملزمان نے اس کی ٹانگ پر گولی مار کر اسے شدید زخمی کر دیا ۔شاہد علی نے تھانہ کورال پولیس کو بتایاکہ نامعلوم ملزمان نے اس کے گھر کے باہر سے اس کا ہنڈا موٹرسائیکل چوری کر کے فرار ہوگئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ /اپنے رپورٹر سے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں