اسلام آباد ہائی کورٹ ،ْزرعی ترقیاتی بنک کے برطرف صدر ، طلعت محمود کی مبینہ کرپشن کے حوالے سے دائر درخواست پر بینک کے دو افسران طلب

منگل 16 اکتوبر 2018 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے زرعی ترقیاتی بنک کے برطرف صدر ، طلعت محمود کی مبینہ کرپشن کے حوالے سے دائر درخواست پر بینک کے دو افسران کو ذاتی طور پر طلب کرلیا ۔منگل کو کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار ایمپلائز یونین کے سیکرٹری جنرل محمد اقبال خٹک کے وکیل عارف چودھری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت نے زرعی ترقیاتی بنک کے دو افسران رانا مجاہد اور عثمان احمد رانجھا کو اگلی سماعت پر ذاتی حثیت میں طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت نومبر کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں