وفاقی حکومت کی کفایت شعاری مہم کے سلسلے میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی گاڑیوں کی نیلامی کل) بدھ ہوگی

منگل 16 اکتوبر 2018 23:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) وفاقی حکومت کی کفایت شعاری مہم کے سلسلے میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی گاڑیوں کی نیلامی (کل) بدھ کو صدر ریجنل آفس واقع نزد چمکنی انٹرچینج پشاور روڈ میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

ممبر نارتھ زون این ایچ اے پشاور مکیش کمار نیلام عام کے عمل کی نگرانی کریں گے۔ کل 15 گاڑیاں نیلام کیلئے پیش کی جائیں گے جن میں 6 پراڈو اور 9 دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں