گزشتہ حکومت نے معیشت تباہ کرکے ہمارے ہاتھ میں دی ، چھ ماہ بعد ہمارے اقدامات کے اثرات نظر آئیں گے ،ْ اجمیل خان وزیر

بگڑی ہوئی چیزوں کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا،جب ن لیگ قرضے لے رہی تھے تو انہیں پاکستان کی عوام پر ترس نہیں آیا آپ کو ملے تو حلال، ہمیں ملے تو حرام ،ْانٹرویو

منگل 16 اکتوبر 2018 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے معیشت تباہ کرکے ہمارے ہاتھ میں دی اور اپنے دور میں عوام سے دھوکا کیا، چھ ماہ بعد ہمارے اقدامات کے اثرات نظر آئیں گے ،ْبگڑی ہوئی چیزوں کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا،جب ن لیگ قرضے لے رہی تھے تو انہیں پاکستان کی عوام پر ترس نہیں آیا آپ کو ملے تو حلال، ہمیں ملے تو حرام ۔

ایک انٹرویو میں اجمل خان وزیر نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ملک کی معیشت کا برا حال کر دیا، ہم چیزیں ٹھیک کرنا چاہتے ہیں اور عوام سے جھوٹ نہیں بولنا چاہتے،اس ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا ہے، اپوزیشن واویلا کیوں کر رہی ہی ملک میں احتساب ہو گا تو سب کا ہو گا لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جن انہیں ہاتھ ڈالا جائے تو یہ سب اکھٹے ہو جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی چوری کو لازمی روکا جائے گا اور حالات بہتر ہوں گے،ہمارے پاس کوئی جادو کا چراغ نہیں کے ایک دم سب کچھ ٹھیک کردیں، اصلاحات لانے میں بھی ٹائم لگتا ہے، ہمیں تھوڑا وقت تو دیں۔

انہوں نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز حکومت نے جو قرض لیا اس کا سود کون بھرے گا جب نواز حکومت قرضے لے رہی تھی تب انہوں نے یہ نہیں سوچا کہ عوام کا اس پر کیا اثر پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی ایک مسئلہ تو ہے نہیں، ہم نے ٹاسک فورسز بھی بنا دیں، اصلاحات لانے کے لیے ٹائم چاہیے، کوئی بھی کام راتوں رات نہیں ہو سکتا، عمران خان ملک کے معاملات ٹھیک کرنے میں بہت مصروف ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں