کشور ناہید،اعجاز رحیم اور حفیظ خان نے ادارہ فروغ قومی زبان کے سبزہ زار میں یادگاری پودے لگائے

بدھ 17 اکتوبر 2018 16:34

ْاسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) ادارہ فروغ قومی زبان کے سبزہ زار میں ملک کے ممتاز ادیبوں،شاعروں اور دانشوروں کی طرف سے یادگاری پودے لگانے کے سلسلے میںمعروف شاعرہ کشور ناہید، اردو انگریزی کے شاعر ادیب اور سابق کیبنٹ سیکرٹری اعجاز رحیم اور سرائیکی اردو کے معروف ادیب و شاعراور ڈائریکٹر وفاقی جوڈیشنل اکیڈیمی حفیظ خان نے ڈائریکٹر جنرل افتخار عارف کے ہمراہ یادگاری پودے لگائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمہمانوں نے کہا کہ ادارہ فروغ قومی زبان کی طرف سے ملک کو سرسبز بنانے کا عزم ایک اچھا پیغام ہے۔امید ہے ملک بھر میں شجر کاری کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر تحسینہ جہان ا اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں