50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں ضلع ٹانک کا خصوصی خیال رکھا جائے گا، وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات

بدھ 17 اکتوبر 2018 17:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں ضلع ٹانک کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں مولانا اسعد محمود نے ذاتی نکتہ وضاحت پر طارق بشیر چیمہ کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کے جواب میں کہا کہ وزیر موصوف کو پوچھنا تو یہ چاہیے تھا کہ آپ اپنا مسئلہ بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم 2013ء سے 2018ء تک مسلم لیگ (ن) کے اتحادی رہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت کی بنیاد پر ہماری پانی کی سکیمیں انہوں نے ختم کردی ہیں۔ پورے بلوچستان کے شمسی توانائی کے ٹیوب ویل بھی انہوں نے ختم کردیئے ہیں۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پچاس ملین گھروں کا منصوبہ شروع کیا ہے۔ مولانا کے حلقہ کا اس حوالے سے خصوصی خیال رکھا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں